Saturday, July 27, 2024

پاکستان میں پلاسٹک انڈسٹری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: ارشد وہرہ

پاکستان میں پلاسٹک انڈسٹری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: ارشد وہرہ
April 22, 2017
  کراچی (92نیوز)ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا کا کہنا ہےکہ پاکستان میں پلاسٹک انڈسٹری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، جس کیلئے بڑے پیمانے پر پلاسٹک کے کارخانے لگانا ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے ایکسپو سینٹر میں پاک پلس نمائش کا دورہ کیا، میڈٰیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دوا سازی اور کھانے پینے کی اشیا میں پلاسٹک کا اہم کردار ہے، پلاسٹک کی وہ اشیاٰء استعمال کی جائیں، جو آئی ایس او معیار کے مطابق ہوں، ملک میں بڑے پیمانے پر پلاسٹک کے کارخانے لگانا ہوں گے۔ چیئرمین فناننس کمیٹی قیصر احمد کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پلاسٹک صنعت کی فروغ کیلئے اقدامات کے جارہے ہیں۔ نمائش میں شریک سینٹیر عبدالحسیب نےکہا کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے وفاقی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے، نمائش میں پلاسٹک انڈسٹری کی 80 کمپنیز کے سو سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔