Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں پاپ موسیقی کی بانی، گلوکارہ نازیہ حسن کو مدحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

پاکستان میں پاپ موسیقی کی بانی، گلوکارہ نازیہ حسن کو مدحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے
August 13, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان میں پاپ موسیقی کی بانی، ڈسکو دیوانی فیم، گلوکارہ نازیہ حسن کو مدحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے، لیکن ان کا دلکش انداز اور مدھر آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کو پاپ موسیقی سے متعارف کروانے والی خوبرو گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ 15 برس کی عمر میں فنی سفر کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن سے کیا۔ اسی کی دہائی میں اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ بھارتی فلم قربانی کے لیے گائیکی کر کے دنیائے موسیقی میں دھوم مچا دی۔ نازیہ حسن کا شہرہ آفاق البم’’ ڈسکودیوانےٍ 1982ءمیں ریلیز ہوا جس نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ فلم فیئر ایوارڈ اور پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت بیسیوں ایوارڈزحاصل کرنے والی نازیہ حسن کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ نہ کر سکیں اور 13 اگست 2000ء کو زندگی کی محض 35 بہاریں دیکھ کر دنیائے موسیقی کو سوگوار کر گئیں۔