Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان میں پانی کے بحران نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان میں پانی کے بحران نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
February 7, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان میں پانی کے بحران نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، دریائے چناب تاریخ میں پہلی بار خشک ہوگیا ، دریائے جہلم کا بہاؤ بھی کم ترین سطح پر آگیا ۔  منگلا اور تربیلا ڈیم مارچ کے پہلے ہفتے میں خالی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

بارشوں میں کمی سے دریاﺅں کی سطح آب نچلی سطح پر پہنچ گئی ۔ بڑے دریاﺅں اور ڈیموں میں تاریخ میں پہلی بار پانی کا بہاﺅ انتہائی کم ہوچکا ہے ۔

ارسا کے مطابق مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاﺅ صفر ہے جبکہ دریائے جہلم میں بھی پانی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا ۔ دریائے سندھ پر چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ۔

منگلا اور تربیلا ڈیم مارچ کے پہلے ہفتے میں خالی ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں ۔ دونوں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ صرف 10لاکھ 60ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت اپنے روایتی حربے آزماتے ہوئے دریائے چناب کا پانی مقبوضہ کشمیر کے ڈیموں میں بھرر ہا ہے ۔ موسم گرما سے پہلے پانی کے ذخیرے کا بندوبست نہ کیاجاسکا تو یہ ایک بڑے بحران کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔