لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان میں تنخواہ دار افراد سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا طبقہ بن گیا، 2023-24 کے دوران تنخواہ دار افراد سے 368 ارب ٹیکس وصول کیا گیا۔
ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق 2023 اور 2024 میں ملازمت پیشہ افراد سے 368 ارب روپے ٹیکس لیا گیا۔ جبکہ پھچلے سال کی نسبت ٹیکس میں 103 ارب 74 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون بلز پر 100 ارب ٹیکس جمع ہوا اور 14.3 فیصد ہوا، کنٹریکٹس سے496 ارب ٹیکس جمع ہوا اور 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بجلی کے بلوں میں بھی 30 فیصد ٹیکس کا اضافہ ریکارڈ کا میں آیا ہے جبکہ 124 ارب روپے ٹیکس کی مد میں حاصیل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک کے بعد اٹک، دریائے سندھ کے پاس سونے کے بڑے ذخائر دریافت
پراپرٹی کی خریداری وفروخت پر199 ارب روپے ٹیکس ریکارڈ کا حصہ بنا۔ بینکوں اور سکورٹیزکی مد میں ٹیکس میں سالانہ کی بنیاد پر52.8 فیصد اضافہ ہوا، اور منافع کی تقسیم پر 70 فیصد اضافے کےساتھ 145 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا ہے۔
اس ٹیکس وصولی سے 39.3 فیصد اضافہ ہوا ہے،بینک سود،ٹیلی فون بلز، کنٹریکٹس ٹیکس کی ادائیگی میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔اس کے علاوہ دیگر شعبے جن سے ٹیکس وصول کیا گیا ان میں ٹیکنکل فیس، کیش نکلوانے پر، کمیشن، ری ٹیلرز کی پرچیز شامل ہے۔