Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان میں ٹائیفائیڈ بخار پھیلانے والا نیا ’’سپربگ‘‘ نامی مہلک جرثومہ دریافت

پاکستان میں ٹائیفائیڈ بخار پھیلانے والا نیا ’’سپربگ‘‘ نامی مہلک جرثومہ دریافت
February 27, 2018

حیدرآباد (92 نیوز) ماہرین نے ریسرچ کے بعد پاکستان میں ٹائیفائیڈ بخار پھیلانے والا نیا ’’سپربگ‘‘ نامی مہلک جرثومہ دریافت کر لیا ۔
اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت کرنے والے ٹائیفائیڈ سپر بگ نامی بخار کا پہلا کیس نومبر 2016 میں حیدر آباد میں سامنے آیا ۔
محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق 14 ماہ کے دوران 8 سو سے زائد ٹائیفائیڈ سپر بگ کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہيں ۔
طبی ماہرین کے مطابق سپر بگ ٹائیفائیڈ بخار پھیلنے کی مختلف وجوہات ہیں جس میں سب سے اہم مضر صحت غذا اور آلودہ پانی کا استعمال ہے ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سپر بگ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے بیماری سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔