Friday, September 20, 2024

پاکستان میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کا نفاذناگزیر ہے : ٹیکس ماہرین

پاکستان میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کا نفاذناگزیر ہے : ٹیکس ماہرین
October 6, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ریونیو بورڈ کے تحت  جاری تین روزہ ورکشاپ  میں  ٹیکس ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کا نفاذ ناگزیر ہے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ریونیو بورڈ کی ورکشاپ میں بات کرتے ہوئے ٹیکس ماہرین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کا نظام رائج ہو چکا ہے ایسے مین پاکستان کو بھی اپنے ٹیکس نظام کو بدلنا ہو گا، ٹیکس ایکسپرٹ رک کریور کا کہنا تھاکہ پاکستان میں جہاں اٹھارویں ترمیم نے جہاں ٹیکس نظام میں اہم تبدیلیاں کیں ہیں وہیں اس نے بے تحاشہ پیچیدگیاں بھی پیدا کیں جس میں سب سے زیادہ بڑامسئلہ صوبوں کا علیحدہ ٹیکس نظام ہے جو نہ صرف تاجروں کے لیے مشکلات کھڑی کرتا ہے بلکہ اس سے ملکی معشیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ ٹیکس ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فوری طور پر اپنے ٹیکس کے نظام کی خامیاں دور کر کے اسے پوری دنیا سے مطابقت رکھنا ہو گی بصورت دیگرعالمی معشیت کے ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا۔