Wednesday, September 28, 2022

پاکستان میں میری ٹائم کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ، غیرملکی شراب کی بوتلیں برآمد

پاکستان میں میری ٹائم کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ، غیرملکی شراب کی بوتلیں برآمد
 کراچی (92 نیوز) پاکستان میں میری ٹائم کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی سامنے آئی۔ مکران ساحل کے قریب لانچ پر چھاپہ مارا گیا جس دوران غیرملکی شراب کی 70 ہزار بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔ ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکاء الرحمان نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ 11 مارچ کو کارروائی کے دوران شراب کی 65 ہزار سے زائد بوتلیں برآمد کرکے 7 ملزمان کو شکنجے میں لیا۔ ریئر ایڈمرل ذکاء الرحمان کا کہنا تھا برامد کی گئی شراب کی مالیت 40 کروڑ روپے ہے۔ ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ سمندر میں کارروائی انسداد منشیات کے سلسلے میں سب سے بڑی کارروائی ہے۔