Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی عمران خان سے ملاقات

پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی عمران خان سے ملاقات
August 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں اہم ملاقات  ہوئی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیساتھ غیر ملکی سفراء کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے بھی آج بنی گالا میں چئیرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان اور تحریک انصاف کو انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی ۔ اجے بساریہ نے عمران خان کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا ۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات میں بہتری، دیرینہ مسائل کے حل اور دیگر امور زیر بحث آئے جبکہ بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے عمران خان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے کا تحفہ بھی دیا گیا جبکہ انہوں نے ملاقات کو تعمیری قرار دیا۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عمران خان کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے  امید ظاہر کی کہ سارک سربراہ اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے بھی پاک، بھارت تعلقات میں مثبت دور کے آغاز کی امید کا اظہار کیا اور کہا امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت ڈگر پر چل نکلیں گے۔