Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان میں قید کےدوران تشدد کا سامنا نہیں کرنا پڑا : ریمنڈ ڈیوس

پاکستان میں قید کےدوران تشدد کا سامنا نہیں کرنا پڑا : ریمنڈ ڈیوس
July 2, 2017

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ اور پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈڈیوس نے کہا ہے کہ پاکستان میں قید کے دوران تشدد کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔۔ قید کے دوران محسوس ہوا کہ امریکا نے انہیں بھلا دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  برطاموی اخبار ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق ایجنٹ ریمنڈڈیوس نے الزام لگایاکہ پاکستان  میرے ذریعے امریکہ کو پریشان کرکے ٹرانزٹ کی مد میں مزید رقم لیناچاہتاتھا حالانکہ امریکہ پہلےہی پاکستان کوایک اعشاریہ پانچ بلین ڈالرسالانہ دےرہاتھا۔

 ریمنڈ ڈیوس کا کہنا تھا کہ جب مقدمہ شرعی عدالت میں جانے کی بات کی گئی تو ذہن میں آیا کہیں ان کو سنگسار نہ کر دیا جائے ۔ سر قلم کرنے کاخیال بھی آیا لیکن امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے نے کہا کہ دیت کی رقم کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہیں ۔ ریمنڈ کاکہنا تھا کہ انہیں دیت کی رقم ادا کرنے کا بہت رنج تھا کیونکہ انہوں نے کچھ غلط کیا ہی نہیں تھا,جو کیا اپنے دفاع میں کیا ۔ ریمنڈ ڈیوس کا کہنا تھا کہ امریکی  محکمہ خارجہ کے اعلیٰ اہلکاروں نے سوچا تھا کہ ان سے تعلق سے انکار کر دیں لیکن لیون پنیٹا نے یقین دلایا کہ ایسا نہیں کیا جائے گا۔ ریمنڈ ڈیوس  کے مطابق گھر واپس جانے کی خبر ملنے پر انکی  آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔