Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان میں قاتل وائرس کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں قاتل وائرس کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی
May 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں قاتل وائرس کورونا کے وار تھم نہ سکے۔ اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 مریض چل بسے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے اور بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 193 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد 48 ہزار 91 تک پہنچ گئی۔ سندھ سرفہرست جہاں کیسز کی تعداد 18 ہزار 964 ہے۔ پنجاب میں 17 ہزار 382 ، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 6 ہزار 815 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 235 ، بلوچستان میں 2 ہزار 968 ، گلگت بلتستان میں 579 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 148 ہو گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اب تک 14 ہزار 155 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ جان بحق والوں کی تعداد ایک ہزار 17 تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں15 ہزار 346 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔