Tuesday, November 29, 2022

ہندوستان ایک قدم آگے بڑھے،ہم دو قدم آگے بڑھیں گے ، وزیر اعظم عمران خان

ہندوستان ایک قدم آگے بڑھے،ہم دو قدم آگے بڑھیں گے ، وزیر اعظم عمران خان
نارووال ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  آج اپنے سکھ بہن بھائیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، سکھ برادری کے چہروں پر خوشی دیکھ رہا ہوں،کرتارپور دربار کو بہتر سے بہتر کریں گے۔میں ہندوستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہوں ، پاکستان میں فوج سمیت تمام ادارےایک پیج پر ہیں ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برصغیر میں دنیا کی سب سے زیادہ غربت ہے،امن برصغیر میں غربت ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے،ہندوستان ایک قدم بڑھے ، ہم دوستی کیلئے دو قدم آگے بڑھیں گے ۔ وزیراعظم نے نوجوت سنگھ سدھو پر تنقید کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں پایا کہ سدھو پر تنقید کیوں کی گئی ، سدھو تو دو ایٹمی طاقتوں کے مابین دوستی کی راہ ہموار کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، سدھو پر تنقید صرف بے وقوف لوگ ہی  کر سکتے ہیں ۔