Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں صحت کی سہولیات کا فقدان،عطائیوں کا دھندا عروج پر

پاکستان میں صحت کی سہولیات کا فقدان،عطائیوں کا دھندا عروج پر
May 3, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں صحت کی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے جعلی ڈاکٹروں کا دھندا عروج پر ہے ایسے ہی جعلی ڈاکٹر کے ہاتھوں اپنی اکلوتی اولاد کو زندگی بھر کے لیے معذور کرا بیٹھنے والا باپ حکومت سے انصاف کا طلبگار ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے صحت کے حوالے سے اقدامات کے بلند وبانگ دعوے تو کیے جاتے ہیں تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ساڑھے تین ماہ سے لاہور کے مختلف اسپتالوں میں دھکے کھانے والے لاہور کے علاقے شالامار باغ کا رہائشی نوید شفیق کا شمار بھی ان بد نصیبوں میں ہوتا ہے جس کے ہاں بیس سال بعد بیٹے کی ولادت ہوئی تو قسمت اسے عطائی کے پاس لے گئی۔ بروقت آکسیجن نہ ملنے اور غلط علاج کی وجہ سے اس کا جگر گوشہ زندگی بھر کے لیے دماغی معذوری کا شکار ہو گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اسے وقتی علاج معالجے سے زندہ تو رکھا جاسکتا ہے مگر مکمل صحتیابی ممکن نہیں۔ نوید شفیق کا کہنا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے جعلی ڈاکٹروں کے ہاتھوں اس کی زندگی تو اذیت بن چکی ہے مگر حکومت سے درخواست ہے کہ گلی محلوں میں موت کا کاروبار کرنے والے ان سفاک درندوں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ اورلوگ ان کے ظلم سے بچ سکیں۔ نوید شفیق اور اس کی اہلیہ حسرت و غم کی تصویر بنے اپنی اس اولاد کو دیکھتے ہیں جو انسانی مسیحاؤں کے لبادے میں چھپے بھیڑیوں کی درندگی کا شکار ہو گیا جو چند روپوں کی خاطر لوگوں کی زندگیاں عذاب بنا دیتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔