Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ 57 ہزار 900 روپے

پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ 57 ہزار 900 روپے
January 15, 2018

کراچی (92 نیوز) سونے کی قیمت سوا پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان میں فی تولہ قیمت ستاون ہزار نو سو روپے ہو گئی۔
روز اول سے سونا کی چمک انسان کو ایسی بھائی ہے کہ اس کے سحر میں کمی یا اضافہ تو ضرور ہوا لیکن سحر آج بھی قائم ہے۔
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونا آٹھ ڈالر اضافے کے ساتھ تیرہ سو انتالیس ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ رواں سال پینتیس ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نئے سال کے آغاز سے اب تک فی تولہ سونا سترہ سو مہنگا ہو کر سوا پانچ سال کی بلند ترین سطح ستاون ہزار نوسو کا ہو گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ سے وابستہ افراد کہتے ہیں کہ بڑھتی قیمت کی وجہ سے مقامی صارف پریشان ہے۔
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون نے کہا کہ عالمی منڈی میں موجودہ قیمتیں دو ہزار بارہ سے کم ہیں لیکن ڈالر مہنگا ہونے پر مقامی قیمتیں آسمان کی بلندیاں چھو رہی ہیں۔
ادھر بینک آف چائنا کے ماہرین کا ماننا ہے کہ رواں سال بھی سونے کی چمک میں کمی کا امکان نہیں۔ فی اونس سونا چودہ سو ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔
یہ پیش گوئی سرمایہ کاروں کیلئے تو اچھی ہے لیکن عام صارف کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گی۔