Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں سونا فی تولہ 400 روپے مہنگا ہو گیا

پاکستان میں سونا فی تولہ 400 روپے مہنگا ہو گیا
March 30, 2016
کراچی (92نیوز) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بدھ کو بھی تیزی دیکھی گئی۔ فی اونس سونا 18 ڈالر بڑھ کر 1235 ڈالر کا ہو گیا جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا چار سو روپے بڑھ کر 49 ہزار پانچ سو پچاس روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونا 343 روپے بڑھ کر42 ہزار 471 روپے کا ہو گیا۔ سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور فی تولہ چاندی دس روپے بڑھ کر چھ سو ساٹھ روپے کی ہو گئی۔