Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان میں سب ٹھیک ہے،مایوسی کی کوئی بات نہیں : سعد رفیق ، مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب ٹھیک ہے،مایوسی کی کوئی بات نہیں : سعد رفیق ، مریم اورنگزیب
July 14, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ پاکستان میں سب ٹھیک ہے، مایوسی کی کوئی بات نہیں، سیاستدان لڑتے رہتے ہیں اسے زیادہ سنجیدہ نہ لیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ پاکستان میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے،عوام کو مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان میں جمہورت کے لئے تمام جماعتوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ حکومت نے چار سال میں توانائی کے جتنے منصوبے لگائے ہیں وہ 70 سال میں بھی نہیں لگے۔

وفاقی وزرا کا کہناتھا کہ پاکستانی قوم کسی سے کم نہیں، دینا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔اگلی دو دہائیاں پاکستان کے لئے اہم ہیں۔سی پیک اور دیگر منصوبوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے .