Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، دوطرفہ تعلقات بہتر کرنیکی کوشش کر رہے ہیں: جان کربی

پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، دوطرفہ تعلقات بہتر کرنیکی کوشش کر رہے ہیں: جان کربی
August 21, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان  بلاتفریق دہشت گردی کیخلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ جان کربی  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  پاکستان اپنی سرزمین دوسرے ممالک پر دہشتگرد حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ وزیراعظم نوازشریف دہشتگردی کیخلاف پرعزم ہیں۔ کشمیر میں کشیدگی کے بارے میں امریکی مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور چاہتا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہو۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان کو فوجی امداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کولیشن سپورٹ فنڈ پینٹاگون کا پروگرام ہے وہی بہتر جواب دے سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے فوجی امداد روکنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ فوجی امداد کا معاملہ محکمہ خارجہ کے دائرہ کار میں نہیں ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے۔