Sunday, December 4, 2022

پاکستان میں دو اراکین اسمبلی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

پاکستان میں دو اراکین اسمبلی بھی کورونا وائرس میں مبتلا
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں دو اراکین اسمبلی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ خیبرپختونخوا سے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ عبدالسلام آفریدی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ دوسری طرف مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر موجود دو ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ڈاکٹر اسامہ اور آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ڈاکٹر صبا میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق دونوں ڈاکٹرز کی طبیعت زیادہ خراب نہیں۔