Monday, October 3, 2022

پاکستان میں دنیا بھر کے معذور افراد کو مفت ڈیوائسز دینے کی پالیسی تیار

پاکستان میں دنیا بھر کے معذور افراد کو مفت ڈیوائسز دینے کی پالیسی تیار

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے دنیا بھر کے معذور افراد کو مفت ڈیوائسز دینے کی پالیسی تیار کر لی جس کی آئندہ ماہ عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لی جائے گی۔
اس ڈیوائسز سے بیس لاکھ سے زائد پاکستانیوں سمیت کروڑوں معذور افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
پاکستان نے دنیا بھر کے معزور افراد کو فعال شہری بنانے کے لیے نئی پالیسی تیارکر لی۔
جدید ویل چیئر، مصنوعی، ٹانگ ، ہاتھ ، بازو، مخصوص چشمے اور آلہ سماعت سمیت 50 اقسام کی ڈیوائسزمعزور افراد کو مفت فراہم کرنے کی سفارش پالیسی کا حصہ ہو گی۔
یہ پالیسی عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ قرار داد کے ذریعے منظور کرائی جائے گی۔
پالیسی کے تحت دنیا بھر کے کروڑوں معزور افراد کو مصنوعی الات فراہم کرنا ریاستوں کی ذمہ داری قرار دیا جائے گا۔
پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
معزور سرکاری ملازم محمد خان نے اس پالیسی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مفت ڈیوائس سب معزوروں کا حق ہے۔
معاون ڈیوائس پالیسی منظوری ہونے سے بلاشبہ معزور افراد کی اکثریت چلنے پھرنے، پڑھنے سننے یا پھر آسانی سے دیکھنے کے قابل ہو سکیں گے۔