Sunday, October 2, 2022

پاکستان میں دراندازی مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا سیاسی ہتھکنڈا نکلی

پاکستان میں دراندازی مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا سیاسی ہتھکنڈا نکلی
 نیو دہلی (92 نیوز) پاکستان میں دراندازی مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا سیاسی ہتھکنڈا نکلی، طے تھا کہ مودی کو پاکستانی فضائی حدود میں کارروائی کا سیاسی فائدہ ہوگا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی ہی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ کرناٹک میں بی جے پی کے رہنما بی ایس یہدیورپا نے میڈیا گفتگو میں سب کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا اور کہا پاکستان پر حملے کا ڈرامہ صرف انتخابی حربہ تھا۔ اب بی جے پی کرناٹک میں کلین سویپ کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ یہدیورپا نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا کی اٹھائیس میں سے بائیس سیٹس پکی ہوگئیں ہیں۔ پاکستان پر حملہ مودی کے حق میں گیا ہے جس سے بھارت میں جاری مودی مخالف ہوا تھم جائے گی۔ یہدیورپا کا بیان سامنے آنا تھا کہ اپنی ہی جماعت، اپوزیشن اور میڈیا نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔ سیاسی مقاصد کیلئے عوام کو داؤ پر لگانے پر مودی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔