Thursday, September 29, 2022

پاکستان میں داعش کی موجودگی کی کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں  : جرمن وزیر دفاع

پاکستان میں داعش کی موجودگی کی کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں  : جرمن وزیر دفاع
اسلام آباد(92نیوز)جرمن وزیر دفاع  نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کی کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہے داعش کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لئے بات چیت جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن وزیر دفاع ڈاکٹر ارسلا کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے سنجیدہ کوشش کر رہا ہے، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جرمن وزیر دفاع سے مذاکرات مثبت رہے اور پاکستان دفاعی مقآصد کے لئے جرمنی سے اسلحہ خریدے گا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی نے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشتگردی کے لئے جرمنی سے جدید ترین اسلحہ خریدے گا۔