Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان میں جمہوریت کونہیں بادشاہت کو خطرہ ہے: شاہ محمود ،چودھری منظور

پاکستان میں جمہوریت کونہیں بادشاہت کو خطرہ ہے: شاہ محمود ،چودھری منظور
July 1, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں ن لیگ کے سیاسی مخالفین اور جے آئی ٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تو سیاسی رہنماؤں کی طرف سے بھی ردعمل سامنے آیا ۔پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اسے ن لیگ کی بوکھلاہٹ قرار دے دیا ۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت میں  خواجہ سعد رفیق نے سیاسی مخالفین اور جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا تو پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے اُنہیں دو ٹوک جواب دیا اور کہا کہ جمہوریت کو خطرہ نہیں، مارشل لا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دوسری طرف پیپلزپارٹی نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔ترجمان پیپلزپارٹی چودھری منظور احمد نے کہا خواجہ سعد رفیق مگر مچھ کے آنسو نہ بہائیں بلکہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔

خواجہ سعد رفیق کے بیان کو تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا جوں جوں پاناما کا کیس  انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

 فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی صفوں میں ہیجان نمایاں ہوتا جا رہا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے چودھری منظور احمد  نے کہا کہ ن لیگ جس لیبارٹری میں بنی اب اسے بند کرنے کا شور مچا رہی ہے۔