Thursday, October 6, 2022

پاکستان میں بھی ’’ بائیکاٹ فرانس‘‘ مہم میں تیزی آگئی

پاکستان میں بھی ’’ بائیکاٹ فرانس‘‘ مہم میں تیزی آگئی
اسلام آباد (92 نیوز)فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مذموم حرکت پر پاکستان میں بھی  ’’بائیکاٹ فرانس‘‘ مہم میں تیزی آ گئی ۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں  اور مظاہرے کئےگئے ۔ ریلیوں اور مظاہروں میں  فرانس کے اسلام مخالف اقدامات کی بھرپور مذمت کی گئی ۔ جماعت اسلامی نے  ملک بھر میں تعظیمِ رسول ﷺ ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا جب کہ فضل الرحمٰن کہتے ہیں گستاخانہ خاکوں کے خلاف پورا ہفتہ احتجاج کیا جائے گا۔