پاکستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد سلامتی کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بن گئے
لاہور (92نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر پر بھارتی جواب غیرسنجیدہ تھا۔ یک نکاتی ایجنڈے پر بات نہیں ہو گی، بھارت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں۔
انہوں نے بھارت کے پاکستانی علاقوں میں مداخلت کے ثبوت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کے حوالے کر دیئے جو اب سلامتی کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔
دوسری جانب مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، افغانستان کوبھی انتباہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی سے بازرہے۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔
ملیحہ لودھی نے ثبوت اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بانکی مون کو دیئے ہیں۔ 15 ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھارتی ہٹ دھرمی اور جارحیت سے آگاہ کیا ہے۔