Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان میں بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ عطا الرحمن کے فرضی نام سے شناختی کارڈ کا انکشاف، شناختی کارڈ کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

پاکستان میں بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ عطا الرحمن کے فرضی نام سے شناختی کارڈ کا انکشاف، شناختی کارڈ کی کاپی نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
February 13, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان میں بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ عطا الرحمن عرف نعیم بخاری کے فرضی نام سے شناختی کارڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے فرضی نام کے شناختی کارڈ کی کاپی حاصل کر لی۔ پاکستان میں بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جانے والا گرفتار دہشتگرد عطا الرحمن عرف نعیم بخاری، فرضی نام سے بنایا گیا اصلی شناختی کارڈ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہا۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے والے اس دہشت گرد نے نئے شناختی کارڈ پر اپنا نام غلام محمد ولد فقیر محمد درج کروایا۔ اس شناختی کارڈ کے لیے درخواست اکتوبر 2014 میں دی گئی اور محض ایک ماہ بعد یہ شناختی کارڈ نئے خاندانی نمبر کے ساتھ جاری بھی کر دیا گیا۔ جعلی نام پر بنوائے گئے اس اصلی شناختی کارڈ پر نعیم بخاری نے ناظم آباد کا پتہ درج کروایا۔ حساس اداروں نے اس شناختی کارڈ کے اجرا میں ملوث افسران اور سہولت کاروں کی کھوج شروع کر دی ہے۔