Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرامن کمیونٹی پر دہشت گردوں کا حملہ افسوسناک، 4.7ارب ڈالر بھارت بھجوانے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں:بابراعوان

پرامن کمیونٹی پر دہشت گردوں کا حملہ افسوسناک، 4.7ارب ڈالر بھارت بھجوانے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں:بابراعوان
May 14, 2015
لاہور (92نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پرامن کمیونٹی پر دہشت گردوں کا حملہ افسوسناک ہے، سندھ میں ریاست کم سیاست زیادہ نظر آ رہی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں را ملوث ہے، پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈر امن بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق چار اعشاریہ سات ارب ڈالر پاکستان سے بھارت بھجوائے گئے، اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ بابراعوان نے کہا کہ سندھ میں ریاست کم سیاست زیادہ ہو رہی ہے، ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر امن بحالی کی کوششوں کو مزید مربوط کرنا ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔