Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں ایک روز میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 270 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں ایک روز میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 270 نئے کیسز رپورٹ
February 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 33 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک روز میں ایک ہزار 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 270 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 33 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 218 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 719 ، پنجاب میں 1 لاکھ 62 ہزار 875 ، کے پی کے میں 69 ہزار 164 ، بلوچستان میں 18 ہزار 916 ، اسلام آباد میں 42 ہزار 401 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 359 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 929 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 92.5 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 18 ہزار 164 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 29 ہزار 981 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 891 ، پنجاب 7 ہزار 243 ، کے پی کے میں 1 ہزار 971 ، اسلام آباد 1 ہزار 319 ، گلگت بلتستان 24 ، بلوچستان 90 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 443 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ہزار 280 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 83 لاکھ 60 ہزار 823 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔