Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں ایرانی سفیر کی بنی گالہ آمد،عمران خان کو ایرانی صدر کامبارکباد کا پیغام دیا

پاکستان میں ایرانی سفیر کی بنی گالہ آمد،عمران خان کو ایرانی صدر کامبارکباد کا پیغام دیا
August 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی ۔ مہدی ہنر دوست آج صبح  بنی گالہ پہنچے اور چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایرانی سفیر نے ایرانی صدر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام عمران خان کو دیا ۔ انتخابات جیتنے کے بعد سے اب تک متعدد ممالک کے سفراء اپنی ریاستوں کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد پیش کر چکے ہیں جب کہ چند ایک ملکوں کے سربراہان نے عمران خان کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی۔ دوسری جانب آزاد ارکان اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ، ایک اور آزاد امیدوار طاہر رندھاوا کپتان کی ٹیم میں شامل ہو گئے ۔