کراچی: (92 نیوز) معاشی اعداد و شمار میں بہتری پر اسٹاک ایکسچینج میں پھر سے تیزی آگئی۔
انڈیکس میں 754 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا، دوسری طرف سونا 1100 روپے سستا ہوگیا ہے۔
مہنگائی کی شرح میں کمی، ایکسپورٹ نمبرز میں بہتری آگئی، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں پھر سے تیزی کی لہر آگئی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آغاز سے اختتام تک زبردست پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی۔
انڈیکس 754 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 721 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کے دام پھر بڑھ گئے، نئی قیمت کیا ؟
بات کی جائے ڈالر کی تو انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے سستا ہو گیا،،انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا
اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری طرف عالمی و مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔ فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 943 روپے کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے پر آگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس میں فروخت کیا گیا۔