Wednesday, September 28, 2022

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال، ایمپائر اسٹیوبکنر بھی خوشی سے نہال

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال، ایمپائر اسٹیوبکنر بھی خوشی سے نہال

نیو یارک (92 نیوز) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی نے جہاں کرکٹ دیوانوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں وہیں عالمی سطح پر بھی دنیا پاکستان کرکٹ کے گن گانے میں مصروف ہے۔ اس میں سابق آئی سی سی ایمپائر اسٹیو بکنر بھی پاکستان کے دیوانے نکلے۔
امریکا میں تقریب کے دوران 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق آئی سی سی ایمپائر اسٹیو بکنر نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔ ویسٹ انڈیز کے علاوہ دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔
معروف امپائر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرورامپائرنگ کروں گا۔
کرکٹ لورز پر امید ہیں کہ ورلڈ الیون اور سری لنکا کی ٹیموں کا پاکستان کا کامیاب دورہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔