Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں انتخابات کے انعقاد پر بھارتی پروپیگنڈہ خودبھارتی مبصر نے بے نقاب کردیا

پاکستان میں انتخابات کے انعقاد پر بھارتی پروپیگنڈہ خودبھارتی مبصر نے بے نقاب کردیا
August 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد پڑوسی ملک کے میڈیا کو ہضم نہ ہوسکا ،بھارتی میڈیا نے دھاندلی کے بے سروپا الزامات لگا کر الیکشن کے خلاف پروپیگنڈہ  کیا  جس پر سابق چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان اسماعیل قریشی نے بھارتی چینل کو آئینہ دکھا دیا۔ پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد پربھارتی میڈیا  کےپیٹ میں مروڑ اٹھنے بند نہ ہوئے،سابق پاکستانی  چیف الیکشن کمشنراسماعیل قریشی نے بھارتی چینل کے پروپیگنڈے کی ہوا نکال دی۔ انڈین ٹی وی نے  اپوزیشن جماعتوں کے بیانات کو بنیاد بناتے ہوئے قومی اداروں کے خلاف  بات  کی جس پر  سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر  نے واضح کیا کہ پاکستان کی ملکی تاریخ کے صاف اور شفاف ترین انتخابات ہوئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق چیف الیکشن کمشنر کا  کہنا تھا کہ یہ بھارت کے نہیں پاکستان کے انتخابات ہیں ، الیکشن شفاف ہونے کی گواہی غیر ملکی مبصرین نے بھی دی ہے۔