Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں امن مستحکم افغانستان سے ہی آ سکتا ہے، اعزاز احمد چوہدری

پاکستان میں امن مستحکم افغانستان سے ہی آ سکتا ہے، اعزاز احمد چوہدری
January 23, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ امریکا اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ۔ پاکستان میں امن مستحکم افغانستان سے ہی آ سکتا ہے ۔
امریکا میں پاکستانی سفیر نے بھی امریکی الزامات کا جواب دے دیا ۔
واشنگٹن میں امریکن تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سے خطاب میں اعزازچودھری نے آنے والی دہائیوں میں پاک امریکا تعلقات کا جائزہ کے عنوان سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا ۔
اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہوا ۔ پاکستانی افواج کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں کھلی کتاب کی طرح ہیں ۔ پوری پاکستانی قوم نے امریکی ڈو مور کے مطالبے کو مسترد کیا ہے ۔
اعزاز چودھری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ امریکا اور پاکستان نے ملکر شروع کی جس کا اختتام بھی مشترکہ کوششوں سے ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ افغانستان، چین یا بھارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جو درست نہیں ۔ پاک امریکا تعلقات کو افغانستان کی صورتحال سے منسوب کرنا مناسب نہیں ۔
اعزاز چودھری نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ امریکا اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں ناکامی کا الزام پاکستان کو دینا درست نہیں ۔ پاکستان خطے میں دہشت گردوں کا پیچھا کرتا رہے گا ۔