Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں امراض قلب کے مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں: طبی ماہرین

پاکستان میں امراض قلب کے مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں: طبی ماہرین
October 13, 2015
پشاور (92نیوز) طبی ماہرین کے بقول پاکستان میں امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو یہ بیماری خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی امراض قلب کے باعث اموات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق صحت مند غذا اور ورزش کے ذریعے امراض قلب پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ بلند فشار خون، ذیابیطس، موٹاپا اور ذہنی اور اعصابی تناو عارضہ قلب کا باعث بنتے ہیں مگر چکنائی سے پاک غذا، سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال اور روزانہ ورزش سے ان تمام امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین تمباکو نوشی کو بھی دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ قرار دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر کسی جگہ پر چار افراد سگریٹ پی رہے ہو تو وہاں موجود دیگر دو افراد سگریٹ پینے کے برابر نقصان سے دوچار ہوتے ہیں جس کے باعث عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ کھانے پینے میں سبزیوں کا زیادہ استعمال اور روزانہ چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ورزش سے دل کی بیماریوں سمیت متعدد خطرناک امراض سے بچا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔