Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں افغان دہشتگردوں کا کوئی منظم کیمپ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں  افغان دہشتگردوں کا کوئی منظم کیمپ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
January 25, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان میں  افغان دہشتگردوں کا کوئی منظم کیمپ نہیں  ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق ملک میں 54 افغان مہاجر کیمپوں سے43 کے پی کے اورفاٹا میں ہیں ۔ ہنگو سپن ٹل  میں 24جنوری کوڈرون حملہ افغان مہاجر کیمپ میں انفرادی ہدف پر کیا گیا۔

ہنگو سپن ٹل میں امریکی ڈرون حملے پر آئی ایس پی آر کا واضح موقف سامنے آ گیا ہے ۔  افواج پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان دہشت گردوں کا کوئی منظم کیمپ نہیں ملک میں 54 افغان مہاجر کیمپ ہیں جن میں سے 43 کے پی کے اور فاٹا میں ہیں ۔ ہنگو ڈرون حملے میں افغان مہاجرین کے روپ میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں  کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے سے پاکستان کا موقف درست ثابت ہوا  کہ بچے کھچے دہشت گرد افغان مہاجرین کے بھیس  میں کیمپوں میں موجود ہیں ۔ افغان مہاجرین کی جلد از جلد واپسی ناگزیر ہے تاکہ دہشت گرد ان کے کیمپوں کو استعمال نہ کرسکی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے برادرانہ جذبے کے تحت افغان مہاجرین کو پناہ دی دہشت گردوں کو اس کا ناجائز فائدہ نہیں اُٹھانا چاہیے ۔