کراچی: (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے پر زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔
آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کی منظوری کی خوشی میں آسمان پر پہنچنے والی اسٹاک مارکیٹ پھر سے منفی ہوگئی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 177 پوائنٹس کمی سے 81 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر 277 روپے 71 پیسے کا ہوگیا ہے۔
بات کی جائے سونے کی فی تولہ سونا 500 روپے کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 428 روپے کمی سے 2 لاکھ 36ہزار 197 روپے کا ہوگیا ہے۔