Thursday, October 6, 2022

پاکستان میں آج کورونا سے 17افراد جاں بحق ، کل تعداد 209 ہو گئی

پاکستان میں آج کورونا سے 17افراد جاں بحق ، کل تعداد 209 ہو گئی

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے وارتھم نہ سکے ، ایک دن میں 17 اموات ہو گئیں ، جاں بحق افراد کی تعداد 209 ہوگئی۔اب تک 9 ہزار 749 افرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے نئے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پنجاب میں ابتک  سب سے زیادہ 4328،سندھ میں 3053، خیبرپختونخوا میں 1345،بلوچستان میں 495،گلگت بلتستان میں 283،اسلام آباد میں 194 اور آزادکشمیر میں 51 کیسزسامنے آئے۔

خیبرپختونخوا میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی ہے ، سندھ میں 66،پنجاب 51،بلوچستان میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے  ۔ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3،3 مریض جاں بحق ہوئے ، 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ مقامی سطح پر 66 فیصد اوربیرون ملک سے 34 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 1 لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ، گزشتہ روز 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں 597 اسپتالوں میں 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔