Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تباہی کے پیچھے ڈاکٹر عاصم حسین تھے : سائرہ افضل تارڑ

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تباہی کے پیچھے ڈاکٹر عاصم حسین تھے : سائرہ افضل تارڑ
August 31, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی تباہی کے پیچھے ڈاکٹر عاصم کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب ضرور ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڈ نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کو تباہ کرنے میں ڈاکٹر عاصم کا ہاتھ ہے مگر اداروں کو کوئی ایک شخص تباہ نہیں کرسکتا۔ پی ایم ڈی سی میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور بد عنوانیوں کی تحقیقات کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کا کیس ایف آئی اے اور نیب کو بھی بھجوائیں گے۔ کونسل کے حوالے سے آرڈیننس لانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے عدالتی سٹے آڑے آگیا اور پھر سینٹ میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پریس کانفرنس میں سائرہ افضل تارڈ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے اگلے ہی روز ہمیں آرڈیننس لانا پڑا۔ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور آرڈیننس کا ایک ساتھ آنا محض اتفاق ہے۔