Wednesday, February 28, 2024

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کامیاب ریسکیو آپریشن ، الزرقا نامی ماہی گیر کشتی کو ریسکیو کر لیا

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کامیاب ریسکیو آپریشن ، الزرقا نامی ماہی گیر کشتی کو ریسکیو کر لیا
March 24, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اورماڑہ کے کھلے سمندر میں کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں الزرقا نامی ماہی گیر کشتی کو ریسکیو کر لیا۔

ترجمان کے مطابق آلزرقا نامی ماہی گیر کشتی اورماڑہ کے قریب خرابی کے باعث بے یارو مددگار کھڑی تھی تاہم اس دوران روٹین پیٹرولنگ پر موجود فاسٹ رسپانس بوٹ نے ایمرجنسی کال موصول ہونے پر ریسکیو آپریشن کیا اور  ماہی گیروں کو بچا لیا۔

دوسری جانب پاکستان کسٹم نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے نائیجیریا سے آنے والے دو مسافروں کے پیٹ سے کوکین سے بھرے کیپسولوں کی بڑی مقدار برآمد کر لی جن کی مالیت پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے۔