Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان میرین اکیڈمی میں 52ویں پاسنگ آوٹ پریڈ‘ 288 کیڈٹس شریک

پاکستان میرین اکیڈمی میں 52ویں پاسنگ آوٹ پریڈ‘ 288 کیڈٹس شریک
December 28, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں پاک میرین اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو بحری علوم پر مہارت رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک میرین اکیڈمی کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب میں 288 کیڈٹس شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ اہم پہلووں پر غور کئے بغیر قومیں ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتیں۔ توقع ہے کہ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس اپنے فرائض میں کوتاہی نہیں برتیں گے۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے پا س آوٹ ہونیوالے کیڈٹس کو مبارکباد بھی دی۔