Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک

پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک
December 18, 2016

   پشاور(92نیوز)پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے افغان مہاجرین  کی بڑی تعداد اب بھی پاکستان میں موجود ہے جن میں اکثریت خیبر پختونخوا میں مقیم ہے  بعض افغانی ایسے بھی ہیں جو مقامی لوگوں کے ساتھ شادی کرکے یہاں کے رنگ میں رنگ گئے ہیں۔

 

تفصیلات کےمطابق دنیا بھر کے 10 فیصد مہاجرین کے ساتھ پاکستان افغانیوں کو پناہ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے یہاں اب بھی لگ بھگ 14 لاکھ افغان مہاجرین آباد ہیں خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ کے قریب افغان مہاجرین بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر ہیں ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مقامی لوگوں کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں یوں ان کی واپسی ایک مشکل مرحلہ ہے۔

 

نئی نسل کے افغان مہاجرین پاکستانی سکولوں سے پڑھ لکھ گئے ہیں اور یہیں کاروبار کر رہے ہیں  ان کے بقول افغانستان واپسی کا مطلب نئے سرے سے نئی زندگی کا آغاز کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 37 سال سے مقیم افغانیوں کے لئے پاکستان میں بھی زندگی گزارنا زیادہ آسان نہیں مگر اپنے ملک واپسی بھی ان کے لئے ایک کھٹن امتحان سے کم نہیں -