پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے پیس سٹِیکنگ کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا
لندن (92 نیوز) پاک فوج نے ایک مرتبہ پھر بیرون ملک میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے پیس سٹِیکنگ کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔
انٹرنیشنل پیس سٹیکنگ کا مقابلہ برطانیہ کے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں منعقد ہوا۔
ایونٹ میں اٹھارہ ٹیموں نے شرکت کی جس میں برطانیہ کی دس، بحرین کی چار،عمان کی دو جبکہ پاکستان اور اردن کی ایک ایک ٹیم شامل تھی ۔
ہاتھوں میں چھڑی تھامے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے جوانوں نے بیک وقت چلنے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا۔
ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب پاک فوج نے بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی سمیٹی ہے ۔
اس سےقبل کیڈٹ مہد اعجاز نے جرمنی میں ہونے والے شوٹنگ مقابلے کو جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔