Wednesday, November 30, 2022

پاکستان معاشی شرح نمو کا ہدف رواں برس بھی حاصل کرنے میں ناکام

پاکستان معاشی شرح نمو کا ہدف رواں برس بھی حاصل کرنے میں ناکام
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں امسال بھی ناکام رہا ہے ۔حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود شرح نمو سست رہی ۔ رواں سال معاشی شرح نمو چار اعشاریہ سات فیصد رہی جبکہ اس کا ہدف پانچ اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ زراعت کا شعبہ پچیس برس کی بدترین صورتحال سے دوچارہوا ہے ۔ پیداوار صرف اعشاریہ ایک نو فیصد رہی جبکہ  صنعتی شعبہ کی پیداوار بھی  چھ فیصد رہی جو ہدف سے کم ہے۔