Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان مسئلہ کشمیر کے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیلئے پرعزم ہے ، آرمی چیف

پاکستان مسئلہ کشمیر کے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیلئے پرعزم ہے ، آرمی چیف
February 5, 2021

لاہور (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل کیلئے پرعزم ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اورخطے کے عوام امن کے مستحق ہیں،مسلح افواج ہائبرڈ وار کے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چوکنا اور تیار ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے پیشہ وارانہ امور، داخلی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا احاطہ کیا، پاکستان اور خطے میں دیرپا امن کے وژن کو اجاگر کیا۔

آرمی چیف کی آمد پرکور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نےاستقبال کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔