Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان مسئلہ کشمیر پر باضابطہ مذاکرات کیلئے بھارت کو خط لکھے گا

پاکستان مسئلہ کشمیر پر باضابطہ مذاکرات کیلئے بھارت کو خط لکھے گا
August 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بھارتی سیکرٹری خارجہ کو لکھے جانے والے خط کا مسودہ تیار۔ دفتر خارجہ خط منظوری کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوائے گا۔ خط میں بھارت کو مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات کی باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سفارتی ذرائع نے نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا ہے کہ دفتر خارجہ نے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لکھے جانے والے خط کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے۔ خط کی ابتدائی منظوری مشیر خارجہ سرتاج عزیز دینگے جبکہ خط حتمی منظوری کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد خط، سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کی جانب سے اپنے بھارتی ہم منصب کو بھجوایا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت سے مسئلہ کشمیر پر ایک علیحدہ اور باقاعدہ مذاکرات چاہتا ہے۔ خط میں بھارت کو مسئلہ کشمیر پر دو طرفہ مذاکرات کی باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خط رواں ہفتے بھارت کو بھجوادیا جائے گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے گزشتہ دنوں میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ پاکستان، بھارت سے صرف مسئلہ کشمیر پر ایک علیحدہ اور مکمل بات چیت کا آغاز کرنا چاہتا ہے اور اس ضمن میں بھارتی سیکرٹری خارجہ کو باقاعدہ خط لکھ کر مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔