اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا پاکستان مخالف منفی پراپیگنڈہ بےنقاب کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر معید یوسف نے تقریب سے خطاب میں کہا میں نے ہمیشہ جامع سیکیورٹی فریم ورک کے بارے میں بات کی ہے۔ کم وسائل ہونے کی وجہ سے سیکورٹی ایک چیلنج ہے۔ ہم نے مختلف حکمت عملیوں کے مابین اتحاد پیدا کیا۔ ہمارے جامع سیکورٹی فریم ورک میں معاشی تحفظ مرکز ہے۔ ہماری توجہ راہداری، ترقی اور علاقائی امن پر مرکوز ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہمارا ویژن جیو اکنامک لوکیشن سے مستفید ہونا ہے۔ سارے جامع سیکورٹی فریم ورک ایک صفحے پر ہیں ۔ ہم معاشی ترقی کے لئے اور خطے میں امن کے لئے کھڑے ہیں۔ پاکستان دنیا کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز بننے کی خواہش رکھتا ہے۔