پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ایجنٹ نے امریکہ میں سرنڈر کر دیا
کراچی (92 نیوز) پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث علیحدگی پسند ایجنٹ نے امریکہ میں سرنڈر کر دیا ۔
سرنڈر کرنے والے احمر مستی خان نے دہشتگرد ایجنسی "را" کا چہرہ بے نقاب کر دیا اور ویڈیو بیان میں "را" کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا ۔
احمر مستی خان نے بتایا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے "را" نے 3 امن دشمن تنظیموں کو 15، 15 ملین ڈالر دیئے ۔ بھارت 2001 سے اب تک 800 ملین ڈالر دہشتگردی کیلئے خرچ کر چکا ہے ۔
احمر مستی خان نے "را" تھرڈ کلاس اور کرپشن میں ملوث قرار دیا اور بتایا کہ را" 35 سے 40 فیصد کمیشن اور کک بیک وصول کرتی ہے ۔ بھارت مسلسل بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کو مدد کر رہا ہے ۔
بھارت کے سیاہ کام جانتے ہوئے بھی عالمی طاقتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔