Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان متحدہ عرب امارات کا سٹریٹجک پارٹنر ہے : شیخ نیہان بن مبارک النہیان

پاکستان متحدہ عرب امارات کا سٹریٹجک پارٹنر ہے : شیخ نیہان بن مبارک النہیان
December 19, 2016

 کراچی(92نیوز)متحدہ عرب امارات کے وزیر سماجی ترقی، ثقافت اور امور نوجوانان شیخ نیہان بن مبارک النہیان کا کہنا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کااسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا اور کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے گھنٹی بجانے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں شیخ  نیہان کا کہنا تھا کہ پاکستان میرے اور متحدہ عرب امارات کے دلوں میں بہت قدر ہے۔ یو اے ای کی پاکستان میں سرمایہ کاری 6 ارب ڈالر ہوگئی ہے اور مزید سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔  دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک مشکل وقت تھا پاکستانی قوم نے اپنے جذبے سے یہ جنگ جیتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیئرمین  منیر کمال کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ متحدہ عرب امارات جیسے دوست ملکوں کی مدد سےجیتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے مینجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی کا کہاتھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی تیسری اور ایشا ء کی بہترین مارکیٹ میں شامل کی جاتی ہے۔