Sunday, September 25, 2022

پاکستان لڑکے کے پیار میں مبتلا لندن کی لڑکی جھنگ پہنچ گئی

پاکستان لڑکے کے پیار میں مبتلا لندن کی لڑکی جھنگ پہنچ گئی

جھنگ ( 92 نیوز ) پاکستان لڑکے کے پیار میں مبتلا لندن کی لڑکی جھنگ پہنچ گئی
۔ سوشل میڈیا پر چار سال تک رابطے میں رہنے والے جوڑا رشتہ ازدواج میں بندھ گیا ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد جولیا نے نیا نام خدیجہ رکھ لیا۔
جھنگ کے محلہ چمبیلی مارکیٹ کے رہائشی 30 سالہ فیضان کی 4 سال قبل فیس بک پر لندن کی 31 سالہ جولیا سے دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی جس کے بعد جولیا ماں باپ سے اجازت لے کر پاکستان پہنچ گئی اور دونوں نے اہل خانہ کی باہمی رضا مندی سے شادی کر لی ۔
جولیا نے شادی سے قبل اسلام قبول کرکے نیا نام خدیجہ رکھ لیا دونوں کی شادی میں رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی ۔