Friday, September 13, 2024

پاکستان نے افغان امن عمل کے لیے مخلصانہ تعاون فراہم کیا، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

پاکستان نے افغان امن عمل کے لیے مخلصانہ تعاون فراہم کیا، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ
June 30, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اکیسویں قومی سلامتی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطاب میں تیزی سے بدلتے تذویراتی اور علاقائی ماحول کا احاطہ کیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان قومی اور بین الاقوامی سطح پر امن کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان، خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ افغانستان میں امن دشمن علاقائی استحکام کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔ پاکستان نے افغان امن عمل کے لیے مخلصانہ تعاون فراہم کیا۔

سپہ سالار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پرعزم حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ۔مسئلہ کشمیر کا پرامن اور دیرپا حل ناگزیر ہے۔ کشمیر کا تنازع کشمیریوں کی امنگوں، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی  قراردادوں کے تحت حل کیا جائے۔