Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان‘ قطر کے مابین ایل این جی معاہدہ طے پا گیا‘ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان‘ قطر کے مابین ایل این جی معاہدہ طے پا گیا‘ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
February 10, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی خریدوفروخت کا طویل المدت معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ریڈیو، ٹیلی ویژن، صحت اور علمی تحقیق کے مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمتی یاد داشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچے تو دوحا میں وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور دیوان امیری میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان‘ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ ایل این جی کی خریدوفروخت کے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور قطر گیس کے چیئرمین نے دستخط کئے۔ دونوں ممالک کے درمیان ریڈیو‘ ٹیلی ویژن، صحت اور علمی تحقیق کے شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمتی یاد داشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران امیر قطر اور وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصر سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ قطر کے شاہی خاندان کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم نواز شریف قطر ایئرویز کے سی ای او سے بھی ملاقات کریں گے۔