Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان فیشن ویک کے دوسرے روز بھی رونق و رعنائیاں عروج پر

پاکستان فیشن ویک کے دوسرے روز بھی رونق و رعنائیاں عروج پر
April 9, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان فیشن ویک کے دوسرے روز بھی رونق و رعنائیاں عروج پر رہیں۔ فیشن ویک میں چھ نئے فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی۔ ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے فیشن پاکستان ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف ڈیزائنرز کےساتھ ساتھ نئے ڈیزائنرز کو بھی اپنا کام عالمی سطح پر متعارف کرانے کا موقع ملا۔ پاکستان فیشن ویک میں شریک مختلف معروف ڈیزائنرز نے بھی نئے آنےوالوں کے کام کو خوب سراہا۔ فیشن ویک کے دوسرے روز ثقافتی اور جدیدملبوسات کے ملاپ کےساتھ منفرد ڈیزائن متعارف کرائے گئے۔ فیشن ڈیزائنر نعمان عارفین‘ ہما عدنان‘ امیرعدنان اور ظہیر عباس سمیت دیگر معروف ڈیزائنرز نے اپنا کام پیش کیا۔